سورة المعارج - آیت 8
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح [٦] ہوجائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8)اس دن کی ہولناکیوں کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا اور پگھلے ہوئے تانبے کے مانند بہہ پڑے گا۔