سورة المعارج - آیت 5
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پس (اے نبی!) آپ صبر کیجئے، صبر جمیل [٤]
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو نصیحت کی ہے کہ دعوت کی راہ میں مشرکین کی جانب سے آپ کو جو تکلیف پہنچتی ہے اس پر صبر جمیل سے کام لیجیے لوگوں کے سامنے پریشانی اور ناراضگی کا اظہار نہ کیجئے اور اللہ کے سوا کسی کے سامنے ان تکلیفوں کا شکوہ نہ کیجیے ۔