سورة المعارج - آیت 3
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(یہ عذاب) اللہ کی طرف سے (آئے گا) جو بلندیوں کا مالک [٢] ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3)” ذی المعارج“ اللہ کی صفت ہے، یعنی وہ عذاب اس اللہ کی جانب سے ہے جو ” معارج والا“ ہے مفسرین نے اس کلمہ کےتین معانی بیان کئے ہیں : ایک روایت میں ابن عباس (رض) سے اس کا معنی ” ذی السماوات“ مروی ہے، یعنی آسمانوں والا، اس لئے کہ فرشتے ان آسمانوں کی طرف چڑھتے ہیں دوسری روایت قتادہ سے ہے کہ اس کا معنی ” ذی الفواضل والنعم“ ہے یعنی وہ اللہ جو نعمتوں اور احسانات والا ہے اور تیسرا قول ہے کہ ” معارج“ سے مراد جنت کے وہ درجات ہیں جو اللہ کی طرف سے اس کے اولیاء اور صالحین کو ملیں گے۔