سورة الحاقة - آیت 42
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
نہ ہی یہ کسی کاہن کا قول ہے (مگر) تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(42)اور یہ قرآن کاہن کا کلام بھی نہیں ہے، جیسا کہ بعض مشرکین عرب کہتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ فکر و نظر کی نعمت سے یکسر محروم ہو ورنہ تمہیں یہ بات یقیناً سمجھ میں آجاتی کہ قرآن کسی کاہن کا کلام نہیں ہے، اس لئے کہ قرآن حق و صداقت لے کر نازل ہواہے جبکہ کہانت کی بنیاد جھوٹ پر ہوتی ہے۔