سورة الحاقة - آیت 35

فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

لہٰذا آج اس کا کوئی غمخوار دوست نہ ہوگا''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(35) اس بدبخت جہنمی کا مزید حال بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آج (یعنی قیامت کے دن) اس کا کوئی رشتہ دار یا دوست نہیں ہوگا، جو اس کے لئے سفارشی بنے اور اسے اللہ کے عذاب سے بچا لے۔ سورۃ غافر آیت (18)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : İ وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ Ĭ” اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی (قیامت) سے آگاہ کردیجیے، جبکہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہوں گے ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہوگا نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے“۔