سورة الحاقة - آیت 34

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے [٢٠] کی ترغیب دیتا تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(34)اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہ خود کو دیتا تھا اور نہ غیروں کو، خود انتہائی درجہ کا بخیل تھا اور دوسروں کو بھی اللہ کے لئے مسکینوں کو کھانا کھلانے سے روکتا تھا، مفسرین لکھتے ہیں کہ سعادت و نیک بختی کا دار ومدار اللہ کے لئے اخلاص اور مخلوق کے ساتھ احسان پر ہے اور وہ بدبخت ان دونوں صفات سے محروم تھا۔