سورة الحاقة - آیت 25

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

مگر جسے نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا : ''کاش! مجھے میرا اعمال نامہ دیا ہی نہ جاتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(25) اور اس دن جس کا صحیفہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ بدبخت اور نامراد ہوگا اور شدت حزن و ملال کی وجہ سے کہے گا کہ اے کاش ! میرا نامہ اعمال مجھے نہ دیا گیا ہوتا۔