سورة الحاقة - آیت 19
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا : ''یہ لو، میرا اعمال [١٥] نامہ پڑھو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(19) اس دن جس کا صحیفہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کامیاب ہوگا، اور مارے خوشی کے اپنے آس پاس کے لوگوں سے کہے گا کہ ذرا میرا صحیفہ لو، اور اسےپڑھو تو سہی، اس سے تو روشنی پھوٹ رہی ہے، اس میں گناہوں کی سیاہی نہیں نظر آرہی ہے۔