سورة الحاقة - آیت 17
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر [١٣] اٹھائے ہوئے ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17)اور فرشتے آسمان کے کناروں پر پناہ لیں گے ضحاک کا قول ہے کہ قیامت کے دن جب آسمان پھٹ جائے گا تو فرشتے اس کے کناروں پر پناہ گزیں ہوجائیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں زمین پر اترنے کا حکم دے گا، تو وہ اتر کر زمین اور اس پر رہنے والوں کو اپنے گھیرے میں لے لیں گے۔