سورة الحاقة - آیت 13

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر جب صور میں ایک دفعہ پھونک ماری جائے گی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13)قیامت کی تکذیب کرنے والوں کی ہلاکت و بربادی کے قصے بیان کرنے کے بعد، اب اس کی آمد کی کیفیت بیان کی جا رہی ہے سب سے پہلے اسرافیل (علیہ السلام) صور پھونکیں گے، جس کے زیر اثر تمام روحیں اپنے جسموں میں داخل ہوجائیں گی اور سب لوگ رب العالمین کے سامنے حاضری کے لئے کھڑے ہوجائیں گے۔ اس دن آٹھ فرشتے اپنے سروں پر عرش کو اٹھائے ہوں گے بعض نے کہا ہے کہ لاتعداد فرشتے آٹھ صفوں میں بٹے ہوئے عرش کو اپنے سروں پر اٹھائے ہوں گے حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ ” عرش“ سے مراد یا تو ” عرش عظیم“ ہے یا وہ عرش جو قیامت کے دن فیصلہ کے لئے زمین پر رکھا جائے گا۔ واللہ اعلم