سورة الحاقة - آیت 11

إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب پانی کا طوفان حد سے بڑھا تو ہم نے ہی تمہیں [٨] کشتی میں سوار کردیا تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11) ان کافر و سرکش قوموں میں قوم نوح کے لوگ بھی تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے سمندر میں ڈبو دیا جب طوفان کا پانی زمین پر ہر طرف پھیل گیا اور نشیبی اور بالائی زمین میں کوئی فرق نہ رہا تو اللہ تعالیٰ نے نوح اور ان کے مسلمان ساتھیوں کو کشتی میں سوار ہونے کا حکم دیا چنانچہ کشتی میں سوار لوگوں کے سوا سب ہلاک ہوگئے ۔