سورة القلم - آیت 52
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حالانکہ یہ (قرآن) تمام اہل عالم [٢٩] کے لیے نصیحت ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(52)اللہ تعالیٰ نے ان کی اس کافرانہ بات کی تردید کی اور کہا کہ محمد مجنوں نہیں ہیں بلکہ وہ اللہ کے نبی اور رسول ہیں، ان کو اللہ نے اس لئے مبعوث کیا ہے تاکہ وہ سارے جن و انس تک اللہ کا آخری پیغام پہنچا دیں۔ وباللہ التوفیق۔