سورة القلم - آیت 51
وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو آپ کو ایسی نظروں سے [٢٨] دیکھتے ہیں کہ گویا آپ کے قدم ڈگمگا دیں گے اور کہتے ہیں کہ :''یہ تو ایک دیوانہ ہے''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(51) کفار قریش اور دیگرکفار عرب نبی کریم (ﷺ) سے شدیدبغض و عداوت رکھتے تھے، آپ جب بھی قرآن کی تلاوت کرتے تو وہ لوگ آپ کو ایسی عداوت اور نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے کہ اگر اللہ آپکی حفاظت نہ کرتا تو آپ ان کی بری نظر کے زیر اثر ہوجاتے، لیکن اللہ کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل حال رہا ہے مشرکین کہتے کہ محمد کو جنون لاحق ہوگیا ہے اسی لئے ایسی بہکی بہکی باتیں کرتا ہے۔