سورة القلم - آیت 47
أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا ان کے پاس [٢٣] غیب ہے جسے وہ لکھ لیتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(47)ایسی تو کوئی بات نہیں ہے یا لوح محفوظ ان کے سامنے کھلا پڑا ہے اور علم غیب سے سارے پردے ان کے لئے اٹھا دیئے گئے ہیں، جس سے استفادہ کر کے وہ خود ہی جان لیتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک ان کا مقام اہل ایمان سے ارفع اور اعلیٰ ہے اور انہیں آپ پر نازل کردہ وحی اور دین کی ضرورت نہیں ے۔ ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے۔