سورة القلم - آیت 46

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یا آپ ان سے کوئی صلہ مانگتے ہیں کہ وہ تاوان (کے بوجھ) سے دبے [٢٢] جارہے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(46) مشرکین مکہ آپ کی اور قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں تو کیا آپ دعوت حق کا ان سے کوئی معاوضہ مانگتے ہیں جس کے بوجھ تلے وہ دبے جا رہے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی دعوت قبول کرنے سے کتراتے ہیں؟