سورة القلم - آیت 45
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور میں ان کی رسی دراز کر رہا ہوں۔ بلاشبہ میری تدبیر [٢١] کا کوئی توڑ نہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(45)اور میں ان کی رسی خوب ڈھیل دوں گا انہیں عذاب دینے میں جلدی نہیں کروں گا یہاں تک کہ وہ اس خام خیالی میں مبتلا ہوجائیں گے کہ وہ اللہ کے پیارے بندے ہیں جبھی تو اس نے انہیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس وقت میں انہیں اپنی شدید گرفت میں لے لوں گا اور یہ اللہ کی ان کے خلاف ایسی سخت ترین تدبیر ہوگی جس کو وہ براشت نہ کر پائیں گے