سورة القلم - آیت 39
أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا ہمارے ذمہ تمہارے پاس حلفیہ عہد ہیں جو قیامت کے دن تک جا پہنچیں گے کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم حکم لگاؤ گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(39)کیا تمہارے پاس اللہ کی جانب سے قسموں کے ذریعہ پختہ کئے گئے وعدے ہیں، جو قیامت تک نہیں ٹوٹیں گے کہ تمہیں قیامت کے دن وہی ملے گا جس کا تم اپنے لئے فیصلہ وہی ملے گا جس کا تم اپنے لئے فیصلہ کرچکے ہو، یعنی تم مؤمنوں سے بہتر حالت میں ہو گے ۔