سورة القلم - آیت 31

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بولے : ہائے افسوس! ہم ہی سرکش ہوگئے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(31)ہائے افسوس کہ ہم غفلت و جہالت میں پڑ کر اللہ کے حدود سے تجاوز کر گئے تھے۔