سورة الملك - آیت 25

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور وہ کہتے ہیں کہ : ’’اگر تم سچے [٢٨] ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہوگا‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(25)لیکن منکرین بعث بعد الموت، انبیاء کی تکذیب کرتے ہوئے کہتےہیں کہ اگر تمہاری بات سچی ہے تو ذرا ہمیں اسکی آمد کا وقت تو بتا دو گویا قیامت کی آمد کا وقت بتا دینا کافروں کے نزدیک انبیاء کی صداقت کی دلیل تھی۔