سورة الملك - آیت 21
أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ ۚ بَل لَّجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یا اگر وہ (اللہ) تمہارا رزق روک لے تو کون ہے جو تمہیں رزق [٢٣] دے گا ؟ بلکہ یہ لوگ سرکشی اور نفرت کی گہرائی تک [٢٤] چلے گئے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت(21) میں انہی سرکشوں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تم سے بارش کو روک دے اور تم پر اپنی روزی کے دروازے بند کر دے تو تمہیں پانی کون پلائے گا اور روزی کون دے گا مخلوق کا حال تو یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو روزی رسانی کی قدرت نہیں رکھتی تو دوسروں کو کیسے پہنچا سکے گی۔ لیکن سرکشوں کو ان آیتوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا، بلکہ ان کا استکبار اور بڑھ جاتا ہے اور حق سے مزید دور ہوتے جاتے ہیں اور اس عقیدہ پر اصرار کرتے ہیں کہ ان کے معبود ہی انہیں مصیبتوں سے بچاتے ہیں اور انہیں روزی دیتے ہیں۔