سورة الملك - آیت 18

وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں پھر (دیکھ لو) میری گرفت کیسی تھی؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت(18) میں مذکورہ بالا دھمکی کی تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ موجودہ دور کے کافروں سے قبل بھی جب کسی کافر قوم نے اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کی، تو اللہ نے اس کے کفر و تکذیب کو قبول نہیں کیا اور اسے ہلاک کردیا اس لئے اے وہ لوگو جو اپنے رب کی نافرمانی کر رہے ہو اور کفر کی راہ پر چل پڑے ہو ! تم اپنے کفر و سرکشی سے باز آجاؤ، کہیں تمہیں بھی اللہ کا عذاب اپنی گرفت میں نہ لے لے۔