سورة الملك - آیت 12

إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار [١٥] سے ڈرتے ہیں ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) کافروں کے برخلاف یقین و ایمان والوں نے اللہ کی نازل کردہ آیتوں کو غور سے سنا، انبیائے کرام کی دعوت کو قبول کیا اور اپنے رب سے جلوت و خلوت میں ڈرتے رہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان سے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کیا جس سے مراد جنت اور اس کی بیش بہا نعمتیں ہیں اور ان سب سے عظیم تر نعمت رب العالمین کی خوشنودی اور اس کی رضا ہے جو ہر جنتی کو نصیب ہوگی۔