سورة الملك - آیت 7

إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب وہ اس میں پھینکے جائیں گے تو اس کے دہاڑنے [١١] کی آواز سنیں گے اور وہ اچھل [١٢] رہی ہوگی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)جہنمی جب جہنم میں ڈالے جائیں گے تو اس کی بہت ہی بری اور خطرناک آواز سنیں گے اور اس کی آگ جہنمیوں کے جسموں کے ساتھ اس طرح کھول رہی ہوگی جیسے ہانڈی میں جوش مارتا ہوا پانی کھولتا ہے۔