سورة الملك - آیت 4
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھراسے باربار دیکھو۔ تمہاری نگاہ تھک کر ناکام [٨] پلٹ آئے گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)اور آسمانوں کے اسی حسن و جمال اور کمال ترتیب و انتظام کو بیان کرنے اور انسانوں کو دعوت فکر و نظردینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم انہیں غور سے دیکھو، ان میں تمہیں کوئی نقص و خلل نہیں ملے گا اور چاہے تم جتنی بار غور کرو گے تمہاری نگاہیں تھک ہار کر واپس آجائیں گی اور ان میں تمہیں کوئی خلل، کوئی شگاف اور کوئی نقص نہیں نظر آئے گا۔