سورة الملك - آیت 1
تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بابرکت [٢] ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں (کائنات کی) سلطنت [٣] ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) صفات کے ساتھ متصف کیا ہے اللہ نے فرمایا کہ وہ عظمت و بزرگی والا ہے، اس کی خیر و برکت عام اور اس کا احسان تمام مخلوقات کو شامل ہے۔ اس کے عظیم ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ وہ عالم بالا اور عالم زیریں کا شہنشاہ ہے، اسی نے ان سب کو پیدا کیا ہے اور وہی تنہا ان میں تصرف کرتا ہے۔ اس کے عظیم ہونے کی دوسری دلیل یہ ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس نے اپنے کمال قدرت کے ذریعہ آسمانوں اور زمین اور تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے۔