سورة الطلاق - آیت 8

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَابًا شَدِيدًا وَعَذَّبْنَاهَا عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کتنی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے [٢٣] ان کا بڑا سخت محاسبہ کیا اور انہیں بری طرح سزا دی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اپنے اوامرواحکام کی مخالفت سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ زمانوں میں بہت سی قوموں نے اپنے رب کے احکام کی نافرمانی کی، تو اللہ نے ان کے کرتوتوں کا ان سے بڑا شدید حساب لیا اور انہیں بدترین عذاب سے دوچار کیا ۔