سورة الطلاق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ الطلاق مدنی ہے، اس میں بارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الطلاق نام : آیت (1) میں دوبارہ طلاق کا لفظ آیا ہے اور پوری سورت کا موضوع طلاق کے احکام ہیں، اسی لئے اس کا نام ” سورۃ الطلاق“ رکھ دیا گیا عبداللہ بن مسعود (رض) نے اسے ” چھوٹی سورۃ النساء“ بھی کہا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے، ابن مردودیہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الطلاق مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔