سورة المنافقون - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر کفر کیا [٤] تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) ان کی بداعمالی اور بدسلوکی، ان کے نفاق کا نتیجہ ہے کہ پہلے تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کا زبان سے اقرار کیا، پھر شک و شبہ میں مبتلا ہو کر منافق بن گئے اور اس نفاق کی اللہ نے انہیں پہلی سزا یہ دی کہ ان کے دلوں پر مہر لگا دی، ان سے فہم و تدبر کی صلاحیت چھین لی اور ان کے دلوں کی طرف جانے والے ایمان کے سارے راستے بند کردیئے۔