سورة الجمعة - آیت 10
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ [١٥] اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرتے رہو شاید کہ تم فلاح پاؤ
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی دینی اور دنیاوی معاملات میں مزید رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ جب تم نماز سے فارغ ہوجاؤ تو اپنے کاروبار میں لگ جاؤ اور تلاش رزق کے لئے ہر ممکن کوشش کرو اور ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے رہو جس نے تمہاری ہر قدم پر رہنمائی کی ہے، کبھی اس کی یاد سے غافل نہ ہو، کیوں کہ ہر کامیابی کا ر از اسی میں پوشیدہ ہے۔