سورة الصف - آیت 10
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایسی تجارت [١٣] بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10) اوپر ابن عباس (رض) کی روایت گذر چکی ہے کہ کچھ مسلمانوں نے اللہ کی نظر میں سب سے اچھے عمل کو جاننا چاہا، تاکہ اسے کریں تو اس سورت کی کئی آیتیں نازل ہوئیں، جن میں سے یہ آیت بھی ہے۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اعمال صالحہ کو اموال تجارت سے تشبیہہ دیا ہے، اس لئے کہ جس طرح تجارت سے نفع حاصل ہوتا ہے، اسی طرح اعمال صالحہ دخول جنت اور عذاب نار سے نجات کا سبب ہوتے ہیں۔