سورة الصف - آیت 8

يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرکے رہے گا۔ خواہ کافروں کو کتنا ہی [١٠] ناگوار ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8) انہی اعدائے دین، یہود و نصاریٰ اور مشرکین قریش کے بارے میں اللہ نے فرمایا کہ یہ لوگ اللہ کے چراغ کو اپنے پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں، قرآن کریم کو جادو اور میرے نبی (ﷺ) کو جادوگر کہتے ہیں، تو جان لیں کہ یہ کافروں کی خواہش کے علی الرغم ان کی خام خیالی ہے، اللہ کے نور کو شمع کی مانند پھونکوں سے نہیں بجھایا جاسکتا ہے، یہ تو وہ نور ہے جسے اللہ پوری دنیا میں پھیلا کر رہے گا۔