سورة الصف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الصف مدنی ہے، اس میں چودہ آیتیں ہیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الصف نام : آیت(4) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ Ĭ سے ماخوذ ہے اس آیت میں جہاد فی سبیل اللہ کے لئے صف بندی کا ذکر آیا ہے یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : ماوردی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے اور اس کی قوی دلیل اس کی آیتیں ہیں جن میں مسلمانوں کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے پر ابھارا گیا ہے اور معلوم ہے کہ جہاد مدنی دور میں مشروع ہوا تھا۔