سورة الممتحنة - آیت 5
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں (کے مظالم) کا تختہ مشق [١٢] نہ بنانا۔ اور اے ہمارے رب! ہمیں معاف فرما دے۔ بیشک تو ہی زبردست ہے، حکمت والا ہے‘‘
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5) اے ہمارے رب ! تو کافروں کو ہم پر غلبہ نہ دے کر وہ ہمیں آزمائش میں ڈال دیں اور دوبارہ ہمیں کفر میں واپس لے جانے کی کوشش کریں، اور اس زعم باطل میں مبتلا ہوجائیں کہ وہی حق پر ہیں اور ہم باطل پر ہیں اور ان کا کفر اور بڑھ جائے، اے ہمارے رب ! ہمارے اگلے اور پچھلے گناہوں کو معاف کر دے اور ان پر ہمارا مواخذہ نہ کر تو بڑا ہی زبردست اور بڑی حکمتوں والا ہے۔