سورة الممتحنة - آیت 2

إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن بن جائیں اور برے ارادوں سے تم پر دست درازی اور زبان درازی [٦] کریں۔ اور یہ چاہیں کہ تم (پھر) کافر بن جاؤ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) اللہ تعالیٰ نے کفار و مشرکین کی حالت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں سے فرمایا کہ یہ لوگ تمہارے زبردست دشمن ہیں، اگر یہ تمہیں پا لیں اور تم پر ان کی گرفت مضبوط ہوجائے تو تمہیں کبھی نہ چھوڑیں، اپنی زبانوں سے بھی تمہیں ایذا پہنچائیں اور اپنے ہاتھوں سے بھی، یعنی گالیاں دیں، ماریں اور قتل کریں، ان کی تو دلی تمنا ہے کہ تم سب اسلام سے برگشتہ ہوجاتے اور دوبارہ کفر کو قبول کرلیتے۔