سورة المجادلة - آیت 17
لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ کے سامنے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ یہی لوگ اہل دوزخ ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (17) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن ان کے اموال اور ان کی اولاد انہیں اللہ کے مقابلے میں کوئی کام نہ آئے گی اور ان کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لئے جہنم ہوگا۔