سورة الحديد - آیت 17

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہی زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندگی بخشتا [٣٠] ہے۔ ہم نے تمہارے لئے آیات کھول کھول کر بیان کردی ہیں۔ شاید کہ تم کچھ سمجھ سکو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) جس طرح اللہ تعالیٰ مردہ زمین میں بارش کے قطروں کے ذریعہ زندگی ڈال دیتا ہے، اسی طرح وہ روز قیامت مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور دنیا میں سخت دلوں کو دلائل و براہین کے ذریعہ نرم کرنے اور انہیں راہ راست پر لانے کی قدرت رکھتا ہے، وہ اس پر قادر ہے کہ انسانوں کے بند دلوں کے دروازے کھول دے اور ان میں ایمان و ہدایت کا نور داخل کر دے، ان کی سختی کو نرمی سے اور ضلالت و گمراہی کو ہدایت سے بدل دے، وہ مولاء کل جو چاہے کرے، جسے چاہے ہدایت دے دے۔