سورة الواقعة - آیت 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
لہٰذا آپ اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیے [٤٤] جو بڑی عظمت والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورت کے اختتام میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کرتے رہیں، اس کی حمد و ثنا میں مشغول رہیں، اور مشرکوں کی افترا پردازیوں کی تردید کرتے رہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ” الصحیح“ کے آخر میں ابوہریرہ ری اللہ عنہ سے روایت کی ہے، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا کہ ” دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر تو ہلکے ہیں، لیکن قیامت کے دن میزان عمل میں وہ بڑے بھاری ہوں گے اور رحمٰن کو وہ بڑے پیارے ہیں :” سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم“ ” اللہ تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے اور ساری تعریفیں اسی کے لئے ہیں، عظمتوں والا اللہ تمام عیوب سے پاک ہے۔“ وباللہ التوفیق