سورة الواقعة - آیت 89
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو اس کے لئے راحت، عمدہ رزق اور نعمتوں والی جنت ہوگی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے ہمیشہ کے لئے آرام دے دے گا، اس پر اپنی رحمتیں نازل کرے گا، اور اس کے قلب و روح کو سکون و راحت پہنچائے گا اور جنت میں اسے نہایت لذیذ روزی عطا کرے گا اور اس جنت نعیم میں داخل کرے گا جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے، اور نہ کسی انسان کے دل نے اس کا تصور کیا ہے۔