سورة الواقعة - آیت 88

فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہاں اگر وہ مرنے والا مقربین سے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(27) آیت (7) او رمابعد کی آیتوں کی تقسیم میں بیان کیا گیا ہے کہ قیامت کے دن لوگ اعمال کے اعتبار سے تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے : سابقین اولین، اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال اور ان آیتوں میں تینوں جماعتوں کا انجام بھی بیان کیا گیا ہے۔ انہی تینوں جماعتوں کا وہی مذکور بالا انجام اللہ تعالیٰ نے یہاں مزید تاکید اور ترغیب و ترہیب کے طور پر بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر مرنے والا آدمی اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا