سورة الواقعة - آیت 72
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا تھا یا اسے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس آگ والے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم نے ؟ جواب ظاہر ہے کہ اسے ہم نے پیدا کیا ہے۔ عربوں کے نزدیک ” مرخ و غفار“ نام کے درخت مشہور ہیں، جن میں ایک کی ہری ڈالی کو دوسرے کی ہری ڈالی سے رگڑنے سے آگ پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جب تمہیں اس کا اعتراف ہے کہ ہرے درخت سے آگ نکالنے پر اللہ کی ذات قادر رہے تو پھر اس بات کو کیوں نہیں مانتے کہ انسانی جسم کے ٹوٹ پھوٹ جانے اور مٹی میں مل جانے کے بعد، وہ قادر مطلق اسے دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔