سورة الواقعة - آیت 70

لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری [٣٢] بنا دیں، پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (70) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر وہ چاہتا تو پانی جیسی عظیم نعمت کو تم سے چھین لیتا، اسے اتنا کھارا بنا دیتا کہ تم اس کا ایک گھونٹ بھی حلق سے نیچے نہ اتار سکتے اور نہ اس کے ذریعہ اپنی زمینوں اور کھیتوں کو سیراب کرسکتے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا، اس لئے کہ وہ ذات بحق اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے اور اس کی یہ مہربانی بندوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ ہر دم اس کا شکر ادا کرتے رہیں۔