سورة الواقعة - آیت 47
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کہتے تھے، جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہ لوگ بعث بعد الموت کو بعید از عقل سمجھتے تھے کہتے تھے یہ ممکن نہیں کہ جب ہم مر کر مٹی میں گل سڑ جائیں گے اور ہماری صرف ہڈیاں رہ جائیں گی تو ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے جیسا کہ سورۃ النحل آیت (38) میں آیا ہے : İوَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَا يَبْعَثُ اللَّهُ مَنْ يَمُوتُĬ ” وہ اللہ کے نام کی بڑی بڑی قسمیں کھاتے تھے کہ جو آدمی مر جائے گا اللہ اسے دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔ “