سورة الواقعة - آیت 34
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اونچی نشست گاہوں پر بیٹھے ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10) ان کے لئے تختوں پر حریر و دیباج کے بنے نہایت قیمتی اور اعلیٰ قسم کے بستر لگے ہوں گے۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ ” فرش“ سے مراد جنت میں پائی جانے الی عورتیں ہیں، جو حسن و جمال میں یکتا ہوں گی، اہل جنت کی لطف اندوزی کے لئے عالی شان بستروں پر جلوہ افروز ہوں گی، جیسا کہ سورۃ یٰسین آیت (56) میں آیا ہے : ” وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ “