سورة الواقعة - آیت 27

وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور دائیں ہاتھ والے، کیا (خوش نصیب) ہیں دائیں ہاتھ والے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9) اب ان اہل جنت کا ذکر ہو رہا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے İأَصْحَابَ الْيَمِينِĬ کہا ہے، جنہیں عرش کے دائیں جانب جگہ ملے گی اور جن کے نامہ ہائے اعمال ان کے دائیں ہاتھوں میں ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان دائیں جانب والوں کا کیا پوچھتے ہو، وہ تو بڑے اونچے لوگ ہوں گے اور ان کی سعادت و نیک بختی اوج ثریا کو پہنچی ہوگی۔