سورة الواقعة - آیت 20
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انہیں وہ پھل (کھانے کو) ملیں گے جو وہ پسند کریں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہ بچے انہیں ان کے پسندیدہ پھل پیش کریں گے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں، یہ آیت دلیل ہے کہ آدمی کے لئے پھل چن چن کے کھانا جائز ہے اور اس کی تائید عکراش (رض) والی حدیث سے ہوتی ہے کہ آپ (ﷺ) کے پاس ثرید آیا، تو عکراش برتن کے ہر جانب سے لے کر کھانے لگے، آپ (ﷺ) نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا، عکراش ایک جگہ سے کھاؤ پھر آپ کے لئے کھجور لائی گئی تو عکراش اپنے سامنے سے کھانے لگے اور رسول اللہ (ﷺ) پلیٹ سے چن چن کرلینے لگے۔ آپ (ﷺ) نے فرمایا اے عکراش ! جہاں سے چاہو کھاؤ، اس لئے کہ ساری کھجوریں ایک طرح کی نہیں ہیں، اس حدیث کو ترمذی نے روایت کی ہے اور اسے غریب کہا ہے۔