سورة الواقعة - آیت 18

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نتھری شراب کے جام و ساغر اور آبخوروں کے ساتھ

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہ بچے اللہ کے ان مقرب بندوں کو انواع و اقسام کے پیالوں میں مختلف قسم کی مشروبات اور شراب بھر بھر کر پیش کریں گے جن سے ان کے کام و دہن غایت درجہ لطف اندوز ہوں گے،