سورة الرحمن - آیت 62
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ان دو باغوں کے علاوہ دو باغ [٣٩] اور بھی ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) آیت (46) میں جن دونوں جنتوں کا ذکر آیا ہے اور جن کے نام بعض مفسرین نے جنت عدن اور جنت نعیم بتائے ہیں، ان کے علاوہ بھی دو جنتیں ہوں گی، جو پہلی دونوں سے درجے میں کم ہوں گی پہلی دونوں عرش کے زیادہ قریب ہوں گی، اور اللہ کے مقرب بندوں کو ملیں گی اور دوسری دونوں اصحاب الیمین کے لئے ہوں گی، اور ان دونوں کے نام جنت الفردوس اور جنت الماوی بتائے گئے ہیں ان دونوں جنتوں کے درخت بہت ہی گھنے ہوں گے