سورة الرحمن - آیت 43
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اور انہیں کہا جائے گا) یہ وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) جو مجرمین دنیا میں اللہ کے وعدہ وعید کے تکذیب کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جنت و جہنم کی کوئی حقیقت نہیں ہے، جب انہیں ان کی ٹانگوں اور پیشانیوں کے بل گھسیٹ کر جہنم کی بھڑکتی آگ کے قریب لایا جائے گا تو ان سے فرشتے کہیں گے کہ یہی ہے وہ جہنم جس کی کفر و شرک کا ارتکاب کرنے والے مجرمین تکذیب کیا کرتے تھے، تو آج اس کا مزا چکھیں،