سورة الرحمن - آیت 37
فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس وقت آسمان پھٹ [٢٧] جائے گا توتلچھٹ کی طرح سرخ ہوجائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) جب قیامت واقع ہوگی تو آسمان پھٹ پڑے گا، اس کا نظام درہم برہم ہوجائے گا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے، اور پگھل کرتیل کے مانند بہنے لگے گا اور اس کا رنگ پگھلے ہوئے سیسہ کی طرح سرخی مائل گدلا ہوگا جیسا کہ سورۃ المعارج آیت (8) میں آیا ہے : İيَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِĬ ” جس دن آسمان تلچھٹ کے مشابہ ہوجائے گا“ اور قیامت کی یہ منظر کشی یقیناً ایک نعمت ہے کہ آدمی اس دن کی ہولناکیوں کو یاد کر کے اپنی اصلاح کی کوشش کرسکتا ہے۔