سورة الرحمن - آیت 27

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

فقط آپ کے پروردگار کی ذات ہی [١٨] باقی رہ جائے گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

صرف باری تعالیٰ کی ذات باقی رہ جائے گی جو بڑی عظمت و بلندی اور بڑی کبریائی والا ہے اور جس کا فضل و کرم بحر و بر میں رہنے والے اس کی تمام مخلوقات کے لئے عام ہے۔ اور چونکہ تمام مخلوقات کے فنا ہوجانے کے بعد ہی قیامت آئے گی اور سب دوبارہ زندہ ہو کر میدان محشر میں جمع ہوں گے، حق و ناحق کا فیصلہ ہوگا اور اچھوں کو اللہ تعالیٰ جنت دے گا اور گناہ گاروں کوسزا دے گا اور اللہ کا یہ فیصلہ یقینا اس کی بڑی نعمت ہوگی کہ وہ اپنے عدل و انصاف کے تقاضے کے مطابق ظالموں کو ان کے کیفر کردارتک پہنچا دے گا اور اپنے نیک بندوں کو جنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے گا